مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 نومبر2022ء) صوبائی وزیر ریونیو نوابزادہ منصوراحمد خان نے کہا ہے کہ صوبہ میں واقع تمام پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائیٹز کا آڈٹ کیا جائے گااور آڈٹ نہ کروانے والی پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹز کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹوں کو نوٹس دیے جائیں۔
عملدرآمد نہ کرنے والی پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹز کو سیل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل اور جعلساز لینڈ مافیا سے ان کی زندگی بھر کی جمع پونجی کو محفوظ کرنے کے لئے تمام پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹز میں خرید و فروخت کا تمام تر ریکارڈ رجسٹرار دفتر میں لازمی موجود ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جعلی اشٹام کی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاون کیا جائے گا۔