صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا کے والد کی نمازجنازہ اداکردی گئی

مظفرگڑھ۔28دسمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 دسمبر2016ء) میونسپل کمیٹی دائرہ دین پناہ کے پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے اور بلامقابلہ منتخب ہونے والے چیئرمین ملک محمد اجمل ہنجرا فوت ہو گئے ہیں۔مرحوم پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی سلطان محمود ہنجرا, ملک محمد ہنجرا کے چھوٹے بھائی,ملک قاسم ہنجرا وائس چیئرمین ضلع کونسل مظفرگڑھ اور صوبائی وزیر حکومت پنجاب برائے جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا کے والد تھے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی شہر دائرہ دین پناہ میں ادا کی گئی۔نمازِ جنازہ میں وزیروں, مشیروں, ارکان قومی وصوبائی اسمبلی, ضلع کونسل اور کمیٹوں کے ممبران, وکلاء و سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔