مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 فروری2020ء) سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اور بزرگ سیاستدان میاں امتیاز علیم قریشی نے معروف روحانی شخصیت پیر عامر اقبال سلطانی کی طرف سے خان گڑھ میں انکی رہائشگاہ پر سماجی و سیاسی راہنماء اور معروف صحافی رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ اور سابق چیئرمین بلدیہ خان گڑھ حاجی لیاقت علی شیخ کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافت اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔انہوں نے بطور ممبر اسمبلی حلقہ کے عوام کی بلاامتیاز خدمت کی ہی.انتقامی سیاست نہیں کی. رانا امجد ایڈووکیٹ نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست کرنا موجودہ حالات میں مشکل ہو گیا ہی. حکمران احتساب کے نام پر مخالف سیاستدانوں کو ٹارگٹ کر کے انتقام لے رہے ہیں. تاکہ کوئی نہ سر اٹھا کے چلی. پیر عامر سلطانی نے کہا کہ اہل قلم نے ہمیشہ معاشرتی مسائل کی نہ صرف نشان دہی کی بلکہ عوام کی راہنمائی بھی کی. جو قابل تحسین ہی.لیاقت علی شیخ نے کہا کہ شہری مسائل حل کرنے کے لئے انہوں نے اپنے دور میں ہر ممکن کوشش کی. اس موقع پر نائب صدر پریس کلب یعقوب خان لودھی, صدر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن عقیل احمد, ملک شہباز مونڈا, لیگی راہنما سیف اللہ خان لوہانی, صحافی شیخ فرحان, ڈاکٹر مظہر خان, شیخ عدیل, شیخ خالد حسین, سابق کونسلر ارشد نائیک, سمیت شہریوں اور عمائدین نے شرکت کی۔