مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ شہر کے غریب طبقہ بالخصوص مزدوروں کیلئے ضلعی انتظامیہ، محمود ٹیکسٹائل ملزاور مخیر حضرات کے تعاون سے عوامی دستر خواں کا اہتمام کیا گیا ہے، جس کے تحت روزانہ بعد نماز مغرب ضلع کونسل میں ایک وقت کا کھانا دیا جائے گا، اس کار خیر کو” شہر میں کوئی بھوکا نہ سوئی”کا نام دیا گیا ہے، یہ سلسلہ سارا سال جاری رہے گا، کھانے کے معیار کو قائم رکھنے کیلئے ضلعی محکموں کے افسران مختلف ایام میں اس کھانے کو نہ صرف چیک کیا کریں گے بلکہ اس کھانے میں شریک بھی ہوں گے۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اس کار خیر میں کوئی تنظیم، کوئی فردیا سوسائٹی اپنا حصہ ڈالنا چاہے تو ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کر سکتا ہے، انہوں نے بتایا کہ یکم اکتوبر بروز منگل اس دسترخواں کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گااور وہ خود اس میں شریک ہوں گے۔