شا نگلہ میں ہفتہ سے پہاڑوں پر ژالہ باری بدستور جاری ،مسلسل بارشوں سے وادی کا موسم خوشگوار ہوگیا

الپوری (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 ستمبر2017ء) شا نگلہ میں ایک ہفتہ سے بارش اور پہاڑوں پر ژالہ باری بدستور جاری ہیں ‘مسلسل بارشوں سے وادی شانگلہ میں موسم خوشگوار ہوگیا ہے سیاحوں نے شانگلہ کا رخ کیا ہے یخ تنگی ‘ کوزہ جبہ مالم جبہ‘شانگلہ ٹاپ سمیت سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا رش،بالائی علاقوں میں موسم رت بدلی ٹھنڈ محسوس ہونے لگا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ بدھ سے شروع ہونے والی ہلکی اور کھبی تیز بارش نے موسم کو سوہانہ کردیا ہے تو دوسرے جانب سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو رش بڑھ گیا ہے ۔سیاحتی مقامات میں سہولیات کی فقدان پر سیاح پریشان نظر ائے ۔حکومت سے شانگلہ کی سیاحتی مقامات پر ہوٹلز ۔چیئرلفٹ۔ریسٹورنٹس ۔پارک بنوانے کا مطالبہ۔ہفتہ سے جاری بارشوں نے موسم رت بدلی تو بالائی علاقوں میں ژالہ باری کے بعد ٹھنڈ محسو س ہونے لگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعرات سے اتوار تک شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔