شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش موسم سرد ہوگیا

الپوری (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 نومبر2016ء) شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش موسم سرد ہوگیا ٬موسم سرما کی پہلی بارش اور بالائی پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوئی جس کی وجہ سے موسم ٹھنڈا ہوگیا ہے۔لوگوں نے گرم کمبل اور گرم کپڑے استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شانگلہ میں موسم نے رت بدلی اور موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی جس سے بالائی پہاڑی علاقوں میں موسم ٹھنڈا ہو گیا ہے لوگوں نے سردی سے بچائو کیلئے گرم کپڑے اورکمبل استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔بارش کے بعد دھوپ نکل آئی جس سے موسم خوشگوار اور ٹھنڈا ہو گیا ہے۔