News

سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب کا ٹی ایچ کیو ہسپتال اور مرکز صحت کا دورہ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 دسمبر2022ء) سیکریٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب محمد اقبال کا تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال چوک سرور شہید اور رورل ہیلتھ سنٹر رنگ پور کا دورہ۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سیکریٹری ہیلتھ نے بائیومیڈیکل انجینئر کے ہمراہ مختلف طبی مشینری کے فنکشنل ہونے کو چیک کیا۔انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر رنگ پور میں میڈیکل افسر ڈاکٹر محمد ارشد کے غیر حاضر ہونے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے غیر حاضر ڈاکٹر کو کل اپنے دفتر میں ذاتی طور پر پیش ہو کر وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر رنگ پور کا ہیلتھ کونسل بجٹ موثر طور پر خرچ کرنے کی بھی ہدایت کی۔سیکریٹری کی خاتون میڈیکل افسر ڈاکٹر بشریٰ رباب کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

سیکریٹری نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرگڑھ ڈاکٹر محمد آصف کو مرکز صحت رنگپور پر ڈینٹل سرجن اور دیگر ضروری اسٹاف فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔سیکریٹری نے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال چوک سرور شہید میں مردانہ، زنانہ، بچگان، گائنی وارڈز اور ایمرجنسی میں سروس ڈیلیوری کا جائزہ لیا اوربچگانہ نرسری میں انکوبیٹر خراب ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے موقع پر بائیومیڈیکل ایکیویپمنٹ ریسورس سنٹر کو آن لائن شکایت جمع کرادی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ جنوبی پنجاب کے ہر ایک مرکز صحت کا دورہ کرکے سروس ڈیلیوری کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام اسپتالوں میں بہترین اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ان کی اولین ترجیح ہے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago