مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 دسمبر2022ء) سیکریٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب محمد اقبال کا تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال چوک سرور شہید اور رورل ہیلتھ سنٹر رنگ پور کا دورہ۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سیکریٹری ہیلتھ نے بائیومیڈیکل انجینئر کے ہمراہ مختلف طبی مشینری کے فنکشنل ہونے کو چیک کیا۔انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر رنگ پور میں میڈیکل افسر ڈاکٹر محمد ارشد کے غیر حاضر ہونے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے غیر حاضر ڈاکٹر کو کل اپنے دفتر میں ذاتی طور پر پیش ہو کر وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر رنگ پور کا ہیلتھ کونسل بجٹ موثر طور پر خرچ کرنے کی بھی ہدایت کی۔سیکریٹری کی خاتون میڈیکل افسر ڈاکٹر بشریٰ رباب کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
سیکریٹری نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرگڑھ ڈاکٹر محمد آصف کو مرکز صحت رنگپور پر ڈینٹل سرجن اور دیگر ضروری اسٹاف فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔سیکریٹری نے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال چوک سرور شہید میں مردانہ، زنانہ، بچگان، گائنی وارڈز اور ایمرجنسی میں سروس ڈیلیوری کا جائزہ لیا اوربچگانہ نرسری میں انکوبیٹر خراب ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے موقع پر بائیومیڈیکل ایکیویپمنٹ ریسورس سنٹر کو آن لائن شکایت جمع کرادی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ جنوبی پنجاب کے ہر ایک مرکز صحت کا دورہ کرکے سروس ڈیلیوری کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام اسپتالوں میں بہترین اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ان کی اولین ترجیح ہے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…