News

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کامظفرگڑھ،جتوئی،علی پور میں کپاس کے نمائشی پلاٹوں کا معائنہ

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 07 ستمبر2021ء) سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے مظفرگڑھ،جتوئی،علی پور میں کپاس کے نمائشی پلاٹوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے فضل فارم خابپور بگا شیر مظفرگڑھ کا دورہ کیا اور اس میں موجود کھجور کی مختلف اقسام کے باغات کا معائنہ کیا۔کھجور کے پھل کو جدید طریقہ بذریعہ(Dryer Plant)خشک کرنے والا پلانٹ کا معائنہ کیا جس میں گلاس ہاس کی مدد سے درجہ حرارت 70ڈگری سینٹی گریڈپررکھاجاتا ہے اور کھجور کو تین دن اس پلانٹ میں خشک کرنے کے بعد شفاف پلاسٹک شیٹ کے بنے ہوئے ٹنل میں مزید دودن خشک کیا جاتا ہے۔

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے ڈرپ ایریگیشن سسٹم کے ذریعے ریت کے ٹیلوں پر کنوں مالٹے کا باغ کا معائنہ کیا اور اس میں نہر کے میٹھے پانی کو سٹور کرنے کیلئے سات فٹ گہراتالاب بنایا گیا ہے۔

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے میاں نسیم احمد مالک فضل فارم کی کاوشوں کو سراہا اور مزیدزمینوں کو زیرکاشت لانے اور حکومت کی طرف سے تمام تر وسائل مہیا کرنے کا عندیہ دیا۔

 

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے روہیلانوالی میں موجودکپاس کے IPMبلاک کا معائنہ کیا کپاس کے پودے پرچڑیا کے گھونسلہ میں چار بچوں کو پرورش پاتے ہوئے تمام لوگوں نے حیرت کا اظہارکیا اس پر سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے IPMٹیکنالوجی کی آفادیت بارے کاشتکاروں کو آگاہ کرتے ہوئے کہ یہ ہے IPMٹیکنالوجی کے ثمرات میں جس میں بائیو ایکسٹریکٹس)عرق،نیم،تمباکو،کوڑتما اور ہنگ( استعمال کیا گیا ہے جس میں دوست کیڑے اور شکاری کیڑے مثلا چیڑیا وغیرہ زند ہ ہیں اور کپاس کی فصل پر ہری بھری ہے جبکہ کپاس کی فصل میں فی پودا50سی140ٹینڈے فی پودا موجود ہے۔

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago