سیو ریج مین ہول کی کھدائی ، گٹرکا پانی داخل ہونے سے 3مزدور ڈوب کر جاں بحق

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 جولائی2018ء) روہیلانوالی میں سیوریج مین ہول کی کھدائی کے دوران گٹرکا پانی داخل ہونے سے 3مزدور ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔منگل کو ریسیکو ذرائع کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے روہیلا میں مین ہول میں کام کے دوران 3مزدور ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ، مزدور سیوریج مین ہول کی کھدائی کررہے تھے کہ قریبی گڑ سے سیوریج کا پانی مین ہول میں داخل ہوگیا جس سے 3مزدور ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔