Categories: NewsUrdu News

سینئر سٹیزنز کو بائیومیٹرک تصدیق میں مشکلات کا سامنا

مظفرگڑھ۔ 17 دسمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 دسمبر2018ء) سینئر سٹیزنز کو بائیومیٹرک تصدیق میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔60 سال سے زائد عمر کے اکثر افراد کی انگلیوں کے نشانات بائیومیٹرک تصدیق کے وقت میچ نہیں کرتے بڑھتی عمر کے ساتھ جلد میں ھونے والی تبدیلی کی وجہ سے انگلیوں کی لکیروں میں تبدیلی آ جاتی ہے جس کی وجہ سے ان کی انگلیوں کے نشان میچ نہیں کرتے کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ کے دفتر کے با ہر مہر سرفراز چوہدری منظور حسین محمد شفیق اور متعدد دیگر بزرگ افراد نے نمائندہ اے پی پی کو بتایا کہ انہوں نے اراضی کا انتقال کرانا ہے لیکن دفتر والوں کا کہنا ھے کہ ان کی بائیو میٹرک تصدیق نہیں ہو رہی اسی طرح موبائیل فون کی فرنچائز پر بھی دیکھا گیا ہے کہ بزرگ افراد کی انگلیوں کے نشانات سم نکلواتے یا سم بند کراتے وقت انگلیوں کے نشانات میچ نہیں کرتے اور ان کی بائیو میٹرک تصدیق نہیں ہوتی بزرگ شہریوں نے نادرا اور محکمہ داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انکے اس مسئلے کا نوٹس لیا جائے اور فوری طور پر اس کا حل تلاش کر کے ان کی پریشانی دور کی جائے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago