مظفر گڑھ۔(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 ستمبر2018ء) مظفرگڑھ کے قصبہ چوک قریشی میں پرائیویٹ سکول کی وین میں گیس سلنڈر کا دھماکا ہونے کے باعث 2 بچے جاں بحق اور دس بچے زخمی ہو گئی. تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے قصبہ چوک قریشی کی حدود تھانہ چوک قریشی کے علاقے میں قصبہ گجرات کے نزدیک نجی سکول لیڈز کی مسافر وین میں بچے اور ٹیچرزسوار ہوئیں تو وین میں گیس کے سلنڈر لیک ہو رہا تھا،ڈرائیور نے وین کا دروازہ بند کیا تو سی این جی سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا اور وین میں آگ لگ گئی،اس دوران مقامی افراد بھی موقع پر آگئے اور اپنی مدد آپ کے تحت بچوں اور ٹیچرز کو وین سے نکالنے کے لیے کوششیں شروع کر دیں،پولیس کے مطابق مسافر وین میں ٹیچرز سمیت 26 افراد سوار تھی.اس دوران وین میں آگے بیٹھنے والے بچوں اور ٹیچرز کو تو وین سے بحفاظت باہر نکال لیا گیا مگر وین میں پیچھے بیٹھے رہ جانے والے بچے وین سے نہ نکل سکے،اور آگ کی زد میں آکر دو بچے حماد اور زین جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی. جبکہ دس بچے جھلس کر زخمی ہوگئی. واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی،ریسکیو نے وین میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے بعد بچوں کی لاشوں کو وین سے باہر نکالا.زخمی ہونے والے بچوں میں سے عافیہ،زرینہ،روبینہ،عبیرہ اور فاطمہ کو موقع پر ہی ریسکیو 1122 نے طبی امداد فراہم کردی جبکہ عزیر،طلحہ،شین،زینب اور عبداللہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا.شدید زخمی ہونے والے 2 بچوں کو نشتر ہسپتال ملتان کے برن یونٹ منتقل کردیا گیا ہی.واقعے کے بعد پولیس کی فرانزک ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور موقع سے شواہد جمع کیی.ڈی ایس پی صدر ثناء اللہ کے مطابق حادثے کے بعد مسافر وین کا ڈرائیور اور پرائیویٹ سکول کی انتظامیہ موقع سے فرار ہوگی.پولیس نے مسافر وین کے مالک کو گرفتار کرلیا ہی. ڈی ایس پی صدر کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے،دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ارشاد الحق کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والے دو بچوں کے جسم کے 30 فیصد سے زیادہ حصہ متاثر ہوا جن کو نشتر ہسپتال ملتان کے برن یونٹ میں منتقل کیا گیا ہے�