مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 اپریل2019ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئر سلیم خان تونسوی صاحب میپکو سب ڈویڑن آفس قصبہ گجرات میں مورخہ 27-04-2019 بوقت صبح:10:30 بجے بروز ہفتہ صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے کھلی کچہری لگائیں گے۔تمام صارفین سے اپیل کی جاتی ہے کہ میپکو سے متعلقہ شکایات کے ازالے کے لیے کھلی کچہری میں شرکت کریں۔اس موقع پر ڈی سی ایم اظہار علی صاحب ایکسین میپکو ڈویڑن کوٹ ادو فرقان زکریا صاحب اور تمام ایس ڈی اوز صاحبان بھی موجود ہوں گے۔