سوشل ویلفیر اینڈ بیت المال کے دفتر میں معذور افراد کا عالمی دن منایا گیا

style="display:block" data-ad-client="ca-pub-4163322924037420" data-ad-slot="3714019811" data-ad-format="auto" data-full-width-responsive="true">

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 دسمبر2020ء) : محکمہ انسانی حقوق حکومت پنجاب ، ادارہ استحکام شرکتی وترقی( ایس پی او) ، گورنمنٹ ویمن پرو ٹیکشن سنٹرکی جانب اور آکسفیم کے تعاون سے ڈسٹرکٹ مظفر گڑھ میں افراد باہمی معذوری کے حوالے سے سوشل ویلفیر اینڈ بیت المال کے دفتر میں بین الاقوامی دن منایا گیا ، جس میں زاہدہ قریشی ( صدر سوسائٹی فار سپیشل پرسن) خیر محمد بدھ چیرمین سول سوسائیٹی نیٹ ورک ، ام کلثوم سیال ،چیف اگزیکٹو سائکوپ ،عابدہ رحمان ، حنا گوندل سوشل ولیفر ڈپارٹمنٹ ، ناظم بلوچ صدر سانجھ فاونڈیشن ، افضل چوہان ، ضیا اسپشل ایجوکیشن،میڈیا ، بار ایسوسی ایشن کے با اختیار ممبران اور بیداری آرگنازیزشن کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
اس موقع پر مہمانان گرامی نے معذور افراد کیلیتمام پبلک دفاترتک رسائی ، کوٹہ سسٹم اور تعلیم و ہنر مند افراد بنانے کا عہد کیا اور بااختیار کی تمام سرگرمیوں میں افراد باہمی معذور کی شرکت کو یقینی بنایا جا ئے گا تاکہ معذور افراد بھی اپنے آیئنی حقوق کے متعلق جانکاری حاصل کر کے کارآمد شہری بن سکیں۔
اس پروقار تقریب میں ایس پی او کی جانب سے ڈسٹرکٹ افسیر فرحت پروین اور عبدالرحمان اختر نے شرکت کی اوریقین دہانی کروائی کہ ایس پی او اپنے تمام منصوبہ جات میں افراد باہمی معذور فلاح و بہبود کیلیے کوشاں رہے گا۔ تمام اداروں اور لوگوں نے ایس پی او کی اس کاوش کو سراہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ آنے والے دنوں میں اس طرح کی سرگر میوں میں مکمل تعاون کریں گے۔\378