سوئی گیس مظفرگڑھ کا دفتر نیو بس سٹینڈ سے چوک لنک تھل جیوٹ ملز مظفرگڑھ منتقل

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 مارچ2020ء) ایکسیئن سوئی گیس مظفرگڑھ زاہد رسول کے اعلامیہ کے مطابق سوئی گیس مظفرگڑھ کا دفتر نیو بس سٹینڈ مظفرگڑھ سے بستی مہاراں شاہ جمال روڈ چونگی چوک لنک تھل جیوٹ ملز مظفرگڑھ منتقل ہو گیا ہے۔اس موقع پر نئے دفتر میں ایک دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں عملہ شہزاد خان،اعجاز احمد،عثمان حبیب،خواجہ شعیب،ایوب شیروانی، عبدالکریم بھٹی چیئرمین یونین، ملک وزیر موہانہ صدر مزدور اتحاد تنظیم، جمشید خان، میاں غوث قریشی، اللہ ڈتہ بھٹی سمیت شہریوں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔