مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 جنوری2019ء) عوام کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے اور ان کے مسائل کو ان کے گھر کی دہلیز پرحل کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادار کی ہدایت پر ضلع کونسل ہال مظفرگڑھ میں کھلی کچہری لگائی گئی، جس میں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران کشور نے عوام کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عطاء الحق، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ظہور حسین بھٹہ سمیت محکمہ پولیس سے ڈی ایس پی صاحبان بھی موجود تھے، کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کی مطابق عوام کو مسائل کو فوری حل کرنے کیلئے ہر جمعہ کے روز3بجیکھلی کچہری لگائی جائیگی، جس کے ذریعے عوام کے اجتماعی و انفرادی مسائل کو فوری حل کیا جائے گا، اس کے علاوہ وہ خود اور ڈی پی او عمران کشور ضلع کی تمام تحصیلوں اور دور دراز کے علاقوں میں بھی کھلی کچہری لگا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اگر سرکاری محکموں کے افسران سائلین کے مسائل اپنے دفاتر میں ہی حل کردیں تو عوامی مسائل میں خاطر خواہ کمی ہوسکتی ہے اور افسران کی بھی نیک نامی ہوگی، اس موقع پر ڈی پی اوعمران کشور نے کہا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر سمیت تحصیل، یونین کونسل اور تھانہ سطح پر عوام کے پولیس سے متعلقہ مسائل سنے جائیں گے۔