سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایآ جائے گا،پرڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر بیت المال مظفر گڑھ

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ علی عنا ن قمر کی ہدایت پرڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر بیت المال مظفر گڑھ ملک اکرم نے پو لیس کے ہمراہ سرکاری آٹا پوائنٹس پر آٹا کے نرخوں اور عوام کے لیے دستیابی چیک کرنے کے لیے چوک سرور شہید کا اچانک دورہ کیا ۔

انہوں نے مختلف آٹا پوائنٹس پر آٹے کے نرخ چیک کئے اور خریداروں سے معلومات بھی لیں کہ ان سے آٹے کے سرکاری نرخ سے ذیادہ رقم تو وصول نہیں کی جا رہی،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی ہدائت کے مطابق سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایآ جائے گا،انہوں نے عوام سے آٹے کے زائد نرخ وصول کرنے والے اور آٹے کو بلیک میں فروخت کرنے والے دوکانداروں کی نشاندہی کرنے کی اپیل بھی کی۔