سردار عبدالحئی خان دستی کی جہانگیر خان ترین سے ملاقات

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 جنوری2019ء) سردار عبدالحئی خان دستی مشیر وزیر اعلی برائے زراعت نے ملتان میں جہانگیر خان ترین سے ملاقات کی، جس میں جنوبی پنجاب اور مظفرگڑھ کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔سردار عبدالحئی خان دستی نے کسانوں کے شوگرملوں سے متعلق مسائل پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔