News

ساتویں تھل جیپ ریلی کا آغاز مظفرگڑھ میں 17 نومبر کو ہیڈ محمد والا سے ہو گا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی 15 نومبر2022ء) 7ویں تھل جیپ ریلی کا آغاز 17نومبر کو مظفرگڑھ کے علاقے ہیڈ محمد والا سے ہوگا۔میگا سپورٹس ایونٹ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔مظفرگڑھ،کوٹ ادو اور لیہ 3 اضلاع کے صحرائی علاقے پر مشتمل 190 کلومیٹر طویل اور دشوار ٹریک تیار کر لیا گیا ہے۔جیپ ریلی میں نادر مگسی، سلمی،تشنا پٹیل سمیت ملک بھر سے نامور مرد و خواتین جیپ ریسرز اپنی مہارت کے جوہر دکھائیں گے۔

شیڈول کے مطابق 17 نومبر کو میڈیکل چیک اپ،گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹیگنگ ہو گی، 18 نومبر کو پری پیئرڈ،سٹاک اور خواتین کیٹیگری کے کوالیفائنگ راونڈ ہوں گے۔ 19 نومبر کو پری پیئرڈ کیٹیگری کے مقابلے ہوں گے اور 20 نومبر کو سٹاک کیٹیگری اور خواتین کیٹیگری کے مقابلے ہوں گے۔20 نومبر کو فیصل سٹیڈیم مظفرگڑھ میں میوزیکل نائٹ اور تقریب تقسیم انعامات منعقد ہو گی۔مظفرگڑھ،کوٹ ادو اور لیہ تینوں اضلاع کی انتظامیہ اس میگا سپورٹس ایونٹ کو یادگار بنانے کےلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے،چار روزہ جیپ ریلی کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

9 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

9 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

9 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago