سابق چیئرمین یونین کونسل غضنفرگڑھ ملک اقبال حسین مونڈا ، سید امیر شاہ گیلانی کاڈوگر گروپ میں شمولیت کا اعلان

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 11 ستمبر2019ء) سابق چیئرمین یونین کونسل غضنفرگڑھ ملک اقبال حسین مونڈا اور سید امیر شاہ گیلانی نے اپنے ساتھیوں سمیت سابق ایم پی اے میاں محمد عمران قریشی گروپ کو چھوڑ کر ڈوگر گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے ڈوگر گروپ کے سربراہ اور سابق تحصیل ناظم سردار محمد آباد ڈوگر سے ملاقات کی اور ان کے گروپ میں شمولیت کر لی،تاہم اس امر کا باقاعدہ اعلان ایک جلسہ عام میں کیا جائے گا۔