زہریلی لسی کیس ،ْملزمان کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 اکتوبر2017ء) مظفرگڑھ میں زہریلی لسی کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ میں لسی میں زہر ملانے کے الزام میں آسیہ اور شاہد سمیت تین گرفتار ملزمان کو ڈی جی خان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا پولیس کی جانب سے 14روز جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی جو عدالت نے منظور کرلی ہے ۔مظفرگڑھ میں زہریلی لسی پینے سے 15افراد ہلاک ہوچکے ہیں ،ملزمان پر لسی میں زہر ملانے کا الزام ہے ۔کیس کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔