Categories: NewsUrdu News

زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں لڑائی،

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 مئی2018ء) صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کا سرکاری ہسپتال اٴْس وقت میدان جنگ بن گیاجب زمین کے تنازع پر دو گروہوں کی لڑائی کے دوران ہسپتال میں کرسیوں، طبی آلات، تھپڑوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیااس لڑائی میں مجموعی طور پر 12 افراد زخمی ہوئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تحصیل کوٹ ادو کے علاقے چوک سرور شہید میں 2 برادریوں میں زمین کے تنازع پر تصادم ہوگیا ،ْ واقعہ میں زخمی ہونے والے پرہاڑ برادری کے 6 افراد کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال (ٹی ایچ کیو) پہنچایا گیا تو مخالف برادری کے لوگ بھی ہسپتال پہنچ گئے جس کے بعد ہسپتال میدان جنگ بن گیا۔فریقین ایک دوسرے پر کرسیاں، طبی آلات، تھپڑ اور گھونسے برساتے رہے، جس کے نتیجے میں مزید 6 افراد زخمی ہوگئے۔اس لڑائی کے باعث طبی عملہ اور مریض بھی بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔بعدازاں پولیس کی بھاری نفری ہسپتال پہنچ گئی جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس نے دونوں برادریوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 day ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

2 days ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

4 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago