ریونیو افسران سرکاری واجبات کی وصولی میں خصوصی دلچسپی لیں، ریونیوآفیسرز کی فرداًفرداً کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر

مظفر گڑھ۔2 فروری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 فروری2017ء)سرکاری واجبات کی وصولی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ، ریونیو افسران سرکاری واجبات کی وصولی پر خصوصی دلچسپی لیں اور حکومت کی طرف سے مقرر کردہ اہداف کو جلد سے جلد حاصل کیا جائے ان خیالات کااظہا رڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سیف انور جپہ نے ریونیو افسران کے ساتھ سرکاری واجبات کی وصولی کے سلسلے میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مہر خالد بھی ان کے ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سابقہ واجبات کے نادھندگان کی فہرست مرتب کی جائے ان سے واجبات کی وصولی کو یقینی بنایا جائے ، انہوں نے کہا کہ آئندہ سرکاری واجبات کی وصولی کے متعلقہ ہر ریونیوآفیسر کی فرداًفرداً کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ ریونیو افسران کیسوں کا فیصلہ میرٹ پر کریں ، حسب ضابطہ کاروائی کو مکمل کریں اپنے اختیارات سے کسی کو ناجائز فائدہ نہ دیا جائے ، انہو ں نے ہدایت کی کہ زرعی زمین کو کمرشل استعمال پر این او سی جاری کرتے وقت متعلقہ فیس حاصل کی جائے ، اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کو بھی آگاہ کردیا جائے کہ این او سی جاری کرنے سے قبل محکمہ ریونیو سے واجبات کی وصولی کے بارے میں کنفرم کرلیا جائے، قبل ازیں اے ڈی سی ریونیو مہر خالد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ امسال حکومت نے ضلع مظفرگڑھ میں سرکاری واجبات کی وصولی میں ایک ارب 4کروڑ،19لاکھ 50ہزار روپے کا ہدف دیا گیا ہے ، جس میں سے اب تک 51کروڑ 4لاکھ 10ہزار روپے کی وصولی کی جاچکی ہے، سرکاری واجبات میں ، سٹیمپ ڈیوٹی، رجسٹریشن فیس، موٹیشن فیس، زرعی انکم ٹیکس ، واٹر ریٹ اور کیپٹل ریٹ کی وصولی شامل ہے، انہوںنے بتایا کہ ماہ جنوری کے دوران 5کروڑ41لاکھ80ہزار وپے کی وصولی کی گئی ہے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ریونیو افسران کو ماہ فروری کیلئے اہداف مقرر کئے ، اجلاس میں اے سی مظفرگڑھ ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، اے سی علی پور عمران شمس ، اے سی کوٹ ادو ظہور حسین سمیت ضلع کے ریونیو افسران نے شرکت کی۔