مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 اگست2022ء) ریسکیو1122 مظفرگڑھ نے حالیہ جاری فلڈ ریلیف آپریشن میں 2045 افراد کو آمد و رفت کے لئیے ٹرانسپورٹیشن فراہم کی جبکہ 883 افراد کو انکے مال و مویشی سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے دریائے سندھ میں طغیانی کے باعث ضلع مظفرگڑھ، ڈیرہ غازیخان اور راجن پور میں پیدا ہونیوالی سیلابی صورتحال اور اس میں ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی جانب سے لئیے جانیوالے اقدامات اور جاری فلڈ ریلیف آپریشن میں اب تک کے اعداد و شمار سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی 06 ٹیموں نے ڈیرہ غازیخان اور راجن پور میں جاری فلڈ ریلیف آپریشن میں حصہ لیتے ہوئے راجن پور کی تحصیل فاضل پور کے علاقوں “لال گڑھ، حاجی پور، لنڈی سیداں، چرگاہ والا، بستی حسین بخش، کوٹلہ عیسن والا” اور اسکے ساتھ ساتھ ڈیرہ غازیخان کے علاقے “بیٹ والا، بیٹ اشرف والا، ڈگر والا اور ٹریکٹر فیکٹری” کے مقامات پر ریسکیو آپریشن کے دوران 951 افراد کو آمد و رفت کے لئیے ٹرانسپورٹیشن فراہم کی، اور 755 افراد کو انکے مال و اسباب سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کیا،انہوں نے ضلع مظفرگڑھ میں جاری فلڈ ریلیف آپریشن کے بارے تفیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تحصیل کوٹ اددو، تحصیل جتوئ اور تحصیل علی پور کے 10 سے زائد نشیبی علاقوں اور مواضع جات جن میں شامل علاقے “دری 29000, بیٹ ہنجرائ، ہاکی والا سپر، جھگی والا، لنڈی پتافی، رام پور 02، بستی لنگاہ، باڑہ بنگلہ اور گبر آرائیں” میں 12 ٹیمز نے فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران 1094 افراد کو آمد و رفت کے لئیے ٹرانسپورٹیشن فراہم کی جبکہ 128 افراد کو انکے مال و مویشی سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔