ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی ماہانہ وار کارکردگی کی رپورٹ پیشِ

style="display:block" data-ad-client="ca-pub-4163322924037420" data-ad-slot="3714019811" data-ad-format="auto" data-full-width-responsive="true">
مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی  ۔ 02 جولائی2019ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے میڈیا کو بریفننگ دیتے ہوئے ریسکیو مظفرگڑھ کی ماھانہ وار کارکردگی کے بارے میں بتایا کہ گزشتہ ماہ ریسکیو مظفرگڑھ کی ہیلپ لا?ن 1122 پر 40 ہزار سے زائد کالز موصول ہوئی۔ جن میں 2171 حقیقی ایمرجنسی کالز کو 7 منٹ کے اوسط رسپانس ٹائم سے بر وقت رسپانس کرتے ہوئے 2355 ایمرجنسی سے متاثرہ افراد کو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 237 ایمرجنسی سے متاثرہ افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے مزید ایمرجنسی کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جون کے مہینے میں روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کی ایمرجنسی میں گزشتہ مہینوں کے مقابلے میں اضافہ ہوا۔ایک ماہ میں 509 ایکسیڈنٹ رپوٹ ہوئے اسی طرح 1338 میڈیکل ایمرجنسز، 67 جرائم پیشہ ایمرجنسی جن میں لڑائی جھگڑا ، اور خود کشی کی ایمرجنسی بھی شامل ہیں، 242 متفرق (Miscellaneous) ایمرجنسی جن میں زچگی ، اونچائی سے گرنا ، کرنٹ لگنے ، کسی بھی جانور کے کاٹنے اور کام کے دوران آنے والی چوٹ وغیرہ کی ایمرجنسی شامل ہیں اور 11 آگ لگنے کی ایمرجنسی کے کیسز شامل ہیں۔

پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے حوالہ سے بات کرتے ہوے انہوں نے بتایا کہ سال 2019 جون کے مہینے میں 1444 مریضوں کو بہتر علاج کے لیے ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔