ریسکیو 1122مظفرگڑھ کنٹرول کو مئی میں35020 فون کالز موصول ہوئیں‘ ڈاکٹر ارشاد الحق

مظفرگڑھ ۔03جون(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 جون2017ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظفرگڑھ ڈاکٹر ارشادالحق نے مئی 2017 میں ضلع مظفرگڑھ بھر میں ہونیوالی ایمرجنسیز بارے رپورٹ جاری کر دی۔ گزشتہ ماہ مئی میں ریسکیو 1122مظفرگڑھ کنٹرول کو 35020 فون کالز موصول ہوئیں‘ جن میں سے 1586 حقیقی ایمرجنسی کالز تھیں۔گزشتہ ماہ میں ہونیوالی ایمرجنسیز میں ٹریفک حادثات کی 382 ایمرجنسیز ,آگ بجھانے کی 37 ایمرجنسیز، تشدد کی45 ایمرجنسیز، ڈوبنے کی 04 ایمرجنسی، میڈیکل کی 928 ایمرجنسیز، عمارتوں کے گرنے کی 0 ایمرجنسیز، اور 190 دیگر امرجنسیز شامل ہیں۔مئی 2017 میں بھی ریسکیو1122 مظفرگڑھ نے اپنا7 منٹ کا ایوریج رسپانس ٹائم برقرار رکھا۔ گزشتہ ماہ میں ہونیوالی ایمرجنسیز میں متاثرہ افراد کی تعداد 1684ہے۔جن میں 238 معمولی ذخمی افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 1420 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔پیشنٹ ریفرل سروس کے تحت ریسکیو1122 مظفرگڑھ نے گزشتہ ماہ 1000 افراد کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال بلا معاوضہ اور بروقت منتقل کیا۔ریسکیو1122 مظفرگڑھ نے گزشتہ ماہ دریائے چناب کے کنارے ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر دو بار فرضی عملی مشکوں کا مظاہرہ کیا، ان مشکوں میں پی ڈی ایم اے کے عہدیداران اور دیگر سرکاری اداروں نے بھی شمولیت اختیار کی۔ڈپٹی کمیشنر محمد سیف انور کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ارشادالحق کی زیرنگرانی ریسکیو1122 کی دیگر اداروں کے اشتراک سے فرضی عملی مشق کا مظاہرہ کیا گیا۔ان مشقوں کا مقصد سیلابی صورتحال میں اداروں کی صلاحیتوں کو جانچنا اور بہتر حکمت عملی تیار کرنا تھا۔گزشتہ ماہ بھی ماضی کی طرہ بڑی تعداد میں ڈسٹربنگ کالز موصول ہوی جنکی تعداد 31598 تھی جنکی وجہ سے بہت سی مشکلات کا سامنا رہا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ارشادالحق کا کہنا تھا ک مظفرگڑھ کی عوام زمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہووے ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن کو بلا وجہ مصروف نہ رکھیں تاکہ حقیقی ایمرجنسی کالز پر بر وقت رسپانس کیا جا سکے۔