مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 جنوری2023ء) ریسکیو 1122مظفرگڑھ کی جانب سے جاری خدمات کے سلسلہ میں سال 2022 میں پیش آنیوالے حادثات کے حوالہ سے رپورٹ جاری کر دی۔ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کو 38965 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں جن میں 6545 روڈ ٹریفک حادثات، 26258 میڈیکل ایمرجنسیز، 388 فائر ایمرجنسیز، 824 کرائم ایمرجنسیز، 46 ڈوبنے کی، 51 عمارتوں کے گرنے، 04 سلنڈرز کے پھٹنے اور 4847 دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے مظفرگڑھ نے شہریوں کو سال نو 2023 کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کے ہماری یہ کوشش ہو گی کہ ہم زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمز کا حصہ بناتے ہوئے انہیں اس قابل بنا سکیں کہ وہ نہ صرف ریسکیو1122 کے شانہ بشانہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کر سکیں بلکہ انکے توسط سے زیادہ سے زیادہ شہریوں میں صحت اور صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے پیدا ہونیوالے امراض کو کم کیا جا سکے اور اس مقصد کے لئے ہماری جانب سے زیادہ سے زیادہ سکولز اور کالجز میں تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔