رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے بھی نیٹو سپلائی روکنے کیلئے ڈیرہ غازی خان بائی پاس پر دھرنا دیدیا،ڈرون حملوں میں معصوم شہریوں کو شہید کیا گیا ،حملے ہرگز برداشت نہیں کئے جائیں گے ،جمشید دستی

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔26نومبر۔2013ء) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے بھی نیٹو سپلائی روکنے کیلئے ڈیرہ غازی خان بائی پاس پر دھرنا دے دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہاکہ انہوں نے امریکی جارحیت کیخلاف دھرنا دیا ،ڈرون حملے ہرگز برداشت نہیں کئے جائیں گے ان حملوں میں معصوم بچوں اور نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔ ملک امریکا کی منڈی بن چکا ہے حکمرانوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ یہاں سے نیٹو سپلائی کی گاڑی گزار کر دکھائیں اگر نیٹو کنٹینرز یہاں سے آگے گئے تو انہیں ہماری لاشوں پر سے گزرنا ہوگا جمشید دستی نے اپیل کی کہ ملک بچانے کیلئے پوری قوم اٹھ کھڑی ہو۔