مظفر گڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 27 اگست2019ء) رول ہیلتھ سنٹر شہرسلطان میں بنیادی سہولیات کا فقدان،نہ ادویات ،نہ بجلی،نہ کوئی ٹیسٹ کی سہولت،غریب مریض رل گئے۔صوبائی وزیر صحت پنجاب،سی او ہیلتھ مظفرگڑھ ،سے نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق رورل ہیلتھ سنٹر شہرسلطان میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے وارڈ میں پڑے مریض گرمی کی شدت سے تڑپ اٹھے،بجلی نہ ہونے کی صورت میں جنیٹر چلانے سے بھی انکار کردیا۔
مریضوں کے لواحقین رانا دلدار،رانا احسان،محمد ارشد،محمد وکیل،ودیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میڈیکل انچارج رول ہیلتھ سنٹر شہرسلطان ڈاکٹر جمیل نے ہمارے مریض کو چیک کرنے سے انکار کردیا۔ہم نے فوری طور پر اپنے مریض کو نجی کلینک پر لے گئے۔عوامی و سماجی حلقوں و شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد،اور سی او ہیلتھ مظفرگڑھ سے فوری نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔