مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 جون2017ء)رمضان بازاروں کے ذریعے حکومت پنجاب کی طرف سے فراہم کردہ ریلیف عوام تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے، رمضان بازاروں میں تازہ ،معیاری اور سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، یہ بات ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور نے مظفرگڑھ رمضان بازار کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹرسیف اللہ بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازارمیں لگائے گئے مختلف سٹالوں پر موجود اشیاء خوردونوش، پھل ، سبزی ، گوشت کے معیار اور تازگی اور قیمتوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کا رمضان بازاروں سے خریداری کرنا رمضان بازار کی کامیابی کی دلیل ہے ، انہوں نے کہا کہ ضلع کے 8رمضان بازاروں میں تازہ اور معیاری اشیاء بازار سے سستے داموں دسیتاب ہیں ، اس موقع پر انہوں نے آٹے اور چینی کے سٹالوں کا بھی معائنہ کیااور آٹے کے تھیلے کے وزن اور معیار کی بھی پڑتال کی، انہوں نے دکانداروں اور رمضان بازار کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بازار میں صفائی کا مکمل خیال رکھا جائے ، صارفین سے عزت سے پیش آیا جائے اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے، نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کئے جائیں ۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…