Categories: NewsUrdu News

حکومت پنجاب کی جانب سے لگائے گئے رمضان بازاروں کابراہ راست فائدہ عوام کومل رہاہے‘صوبائی وزیراحمد یارہنجرا

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 جون2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت پنجاب نے ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان بازاروں کے ذریعے اشیاء خورونوش، پھل ، سبزی، آٹے ، چینی اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء پر ریلیف فراہم کیا ہے جس کا فائدہ براہ راست عوام کو مل رہا ہے۔ یہ بات صوبائی وزیر جیل خانہ جات احمد یار ہنجرا نے رمضان بازار کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی، ممبرا ن صوبائی اسمبلی احمد کریم قسور لنگڑیال، میاں ذیشان احمد گرمانی، میاں علمدار قریشی اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور بھی ان کے ہمراہ تھے، صوبائی وزیر نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میںرمضان بازاروں میں عوام کو معیاری ، تازہ اور سستی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدمات کئے جائیں، صوبائی وزیر نے رمضان بازار میں لگائے گئے مختلف سٹالوں پر موجود اشیاء کی معیار اور قیمتوں کا جائزہ بھی لیا، انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ رمضان کے مبارک مہینے میں اشیاء کی قیمتوں میں مزید رعائت کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام مستفید ہوسکے، صوبائی وزیر نے آٹے اور چینی کے لگائے گئے سٹال کا بھی معائنہ کیا اور آٹے کے تھیلے کا وزن اور معیار کو چیک کیا۔انہوں نے رمضان بازار میں صارفین کی سہولیات کیلئے کئے جانے والے انتظامات کو سراہا، صوبائی وزیر نے رمضان بازار میں خریدار ی کرنے والے صارفین سے رمضان بازار میں فروخت ہونے والی اشیاء کے معیار اور قمیتوں کے بارے میں دریافت کیا جس پر صارفین نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے عوام کو اشیاء خوردونوش بالخصوص آٹے اور چینی پر سبسڈی فراہم کرنا احسن اقدام ہے عوامی حلقوں میں رمضان بازار کے قیام کو سراہا گیا ہے اور ضلع کے دیگر مقامات ایسے رمضان لگانے کی خواہش کی ہے، انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں عوام کو اوپن مارکیٹ کی نسبت کم نرخوں میں معیاری اور تازہ وافر مقدار میں دسیتاب ہیں۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago