News

رضا کاروں کا انسانی خدمت کا جذبہ قابل تحسین ہے،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 دسمبر2022ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کے زیر اہتمام 5 دسمبر بین الاقوامی رضاکاروں کا عالمی دن منانے کے حوالے سے پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ میں سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیاجس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں صاحب نے کی۔ سیمینار اور واک میں ریسکیو آفیسرز و ریسکیورز اور کثیر تعداد میں طلباء و طالبات شریک ہوئے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں صاحب نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ رضا کاروں کا عالمی دن منانے کا مقصد تربیت یافتہ رضا کاروں کو قدرتی آفات و سانحات میں مصیبت زدہ افراد کی مدد کرنے پر خراج تحسین پیش کرنا ہے اور معاشرے کے نوجوانوں کو اس کار خیر میں حصہ لینے کے لئے ریسکیو رضا کار بننے کی ترغیب دینا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بڑے حادثات، سانحات اور قدرتی آفات میں ریسکیو رضا کار کسی بھی ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہوئےاپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہیں۔

سیمینار کے اختتام پر کامیاب ٹریننگ مکمل کرنے والی طالبات کو سرٹیفیکیٹ دے گا۔تمام طلباء و طالبات نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریسکیو رضاکار کی تربیت حاصل کرکے محفوظ معاشرے کے قیام میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago