News

پاکستان بیت المال کے 161 مراکز خواتین کو بااختیار بنانے کےلئے نمایاں کردار ادا کر رہے، ڈائریکٹر پاکستان بیت المال جنوبی پنجاب

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 دسمبر2022ء) ڈائریکٹر پاکستان بیت المال جنوبی پنجاب مہر مظہر عباس نے کہا ہے کہ پاکستان بیت المال کے 161 ویمن ایمپاورمنٹ سنٹر خواتین کو بااختیار بنانے کےلئے نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفرگڑھ کے بیت المال پراجیکٹس ،پاکستان سویٹ ہوم کوٹ ادو کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال سید کاشف سلیم کے ہمراہ دورہ کے دوران کیا ۔

انہوں نے مخیرحضرات کی طرف سے سویٹ ہوم میں سولر پینل نصب کرنے کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ یتیم بچوں کو بہتریں بورڈنگ اور ایجوکیشن کی سہولیات دی جا رہی ہیں،پاکستان سویٹ ہوم یتیموں کی مستقل بنیادوں پر انکی تعلیم مکمل ہونے تک کفالت کرتا ہے ۔مہر مظہر عباس نے کہا کہ ایم ڈی پاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ ”پاکستان بیت المال کی طرف سے خصوصی افراد کے مسائل کو حل کرنے کےلیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہے ہیں اور ایسے اقدامات کر رہے ہیں جن کی بدولت ملک کے خصوصی افراد کو اپنے سیاسی، سماجی اور مذہبی فریضوں کی ادائیگی میں کسی قسم کی رکاوٹ درپیش نہ ہو،معذور افراد کودوبارہ سے فعال اور متحرک بنانے کے لیے پاکستان بیت المال کی طرف سے ایم ڈی عامر فدا پراچہ کی کاوشوں سے مصنوعی اعضاء بھی فراہم کیے جارہے ہیں۔

کسٹمائزڈ ویل چئیرز، مصنوعی اعضاء، آلات سماعت اور کاکلئر امپلانٹ کی فراہمی جیسے موثراقدامات کی بدولت معذور افراد کی بحالی یقینی بنائی جارہی ہے۔ ا نہوں نے سویٹ ہوم کے سٹاف کو کہا کہ وہ ایک نوبل جاب کر رہے ہیں ۔پاکستان بیت المال کے سویٹ ہومز میں یتیم بچوں کی بہترین انداز کفالت اور پرورش کی ذمہ داری نبھائی جارہی ہے۔ جنوبی پنجاب کی ویمن ایمپاورمینٹ سنٹرز کی طالبات کو وظیفے دیے جا چکے ہیں اور ساتھ ہی پوزیشن ہولڈرز طالبات میں سلائ مشینیں اور قرآن پاک تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ 

ا نہوں نے سویٹ ہوم میں کام کرنے والوں کو اپنی ڈیوٹی محنت اور ایمانداری سے ادا کرنے کی تلقین کی۔ ا نہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید کاشف سلیم کو ہدایات دیں کہ فعال مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دے کر کمیونٹی کو بریف کیا جائے ۔ انہوں نے انچارج سویٹ ہوم ارم اعظم کو بچوں کے والد ین اور سرپرستوں کے ساتھ مسلسل رابطے کے علاوہ انکے تعلیمی ادارے سے ریگولر بنیادوں پر فیڈ بیک لینے کی تاکید کی اور انکے کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔‎

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago