رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ کا بار کے سالانہ الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 دسمبر2018ء) رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ و سینئر ممبر ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ نے بار کے سالانہ الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔پنے چیمبر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ کے عہدیدار بار ممبران کی دادرسی اور انہیں سرکاری اداروں کی ناانصافیوں سے تحفظ نہیں دلا سکتی تو عہدے چھوڑ دیں، ہمیں ایسی قیادت کی ضرورت نہیں ہے۔ اس لئے میں ایسی بار کے سالانہ الیکشن کا بائی کاٹ کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بار کے وقار پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔