دو کمسن بہن بھائی مٹی کے تودے تلے دب کر جاں بحق

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 دسمبر2022ء) مظفرگڑھ میں دو کمسن بہن بھائی مٹی کے تودے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ریسکیو زرائع کے مطابق نواحی قصبہ شاہجمال میں 5 سالہ عاصم اور 3 سالہ سونیا گڑھے میں کھیل رہے تھے کہ ان پر مٹی کا تودہ گر گیا،دونوں بہن بھائی تودے تلے دب کر جاں بحق ہو ئے ہیں ،ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ بچوں کو بچانے کی بہت کوشش کی لیکن بچے جانبر نہ ہو سکے۔

نعشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا جس کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی ہے ۔