مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 جولائی2023ء) مظفرگڑھ شہر کے مضافات میں دریائے چناپ میں پانی کی سطح میں اضافہ کے باعث دریا کے مغربی کنارے پر دریائی پانی کا کٹاو شدت اختیار کر گیا ہے پانی کے کٹاو سے سینکڑوں ایکڑوں پر کھڑے آموں کے باغات اور کھڑی فصلیں دریائی کٹاو کی زد میں آنے کے باعث کسان پریشانی کا شکار ہو گئے،ضلع کونسل مظفرگڑھ کی کمرشل پراپرٹی چناپ پارک میں بھی پانی داخل ہو گیا ہے،پارک میں موجود مشینری اور لاکھوں روپے کا سامان بھی دریائی کٹاؤ کی زد میں ہے،مقامی کسانوں نے دریائی کٹاو کا تا حال نوٹس نہ لینے پر ضلعی انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سے صورتحال کو فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔