مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 10 فروری2020ء) قائم مقام سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمحمدنعیم اخترسامٹیہ نے کہا ھے کہ درختوں کی کمی کی وجہ سے ہی آلودگی پھیل رہی ہے اورامراض پیداہورہے ہیں۔درخت لگانے کی وجہ سے نہ صرف آلودگی میں کمی ہوگی بلکہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کوبھی کنٹرول کیاجاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ میپکو سرکل مظفر گڑھ کے تمام دفاترکوصاف ستھرا اورسرسبزوشاداب بنایاجائے گااور گرین اینڈکلین پاکستان مہم کے سلسلے میں میپکو سرکل مظفر گڑھ کے ہردفترمیں کم سے کم پچاس پودے لگائے جائیں گے۔یہ باتیں انہوں نے میپکوسب ڈویڑن آفس جتوئی میں گرین اینڈکلین پاکستان مہم کے سلسلے میں پودالگاکرشجرکاری مہم کا آغازکرتے ہوئیں کیں۔انہوں نے کہا کہ گرین اینڈکلین پاکستان مہم کے سلسلے میں میپکو سرکل مظفر گڑھ کے تمام ایکسین،ایس ڈی اوزاورآراوز کوہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ گرین اینڈکلین پاکستان مہم کے سلسلے میں اپنے دفاترکوصاف ستھرا اور سرسبزوشاداب بنانے کے لیے موثراقدامات کریں۔