دائرہ دین پناہ میں شجرکاری مہم کا آغاز

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 17 جنوری 2022ء) دائرہ دین پناہ میں شجرکاری مہم کا آغازکردیا گیا۔ رورل ہیلتھ سنٹر ہسپتال دائرہ دین پناہ کے انچارج ڈاکٹر ظفراللہ سحر نے ہسپتال میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ہے،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ درخت آکسیجن کی فراہمی کا اہم زریعہ ہیں اور ماحولیاتی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ موسم پر بھی شجرکاری کے بہت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ درخت انسانی زندگی کےلئے بہت ضروری ہیں، عوام کو چاہیئے کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کی گرین پاکستان مہم کو کامیاب بنانے کےلئے شجر کاری مہم میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں ۔