مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 جون2020ء) شی میل ایسوسی ایشن پاکستان کی صدر شاہانہ عباس شانی نے خواجہ سراؤں پر تشدد کے واقعات بند نہ ہونے کی صورت میں پورے ملک میں تحریک چلانے کا اعلان کیا ھے۔انھوں میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے لیہ میں خواجہ سرا سونی شاہ پر تشدد کی مذمت کرتے ھوئے ملزم وسیم عباس عرف جگا کو بچانے کی کوششیں کرنے والے مقامی سیاستدانوں کی بھی مذمت کی ھے اور کہا ھے کہ ملزم کی پشت پناھی کرنے والے تمام معززین کو پریس کانفرنس کے ذریعے جلد بے نقاب کیاجائے گا۔
انہوں نے زخمی خواجہ سرا سونی شاہ کی بروقت دادرسی کرنے اور مقدمہ درج کرکے وسیم عباس کو گرفتار کرنے کی کوشش پر ایس ایچ او لیہ ریحان زکی کو خراج تحسین پیش کیا اور مقامی سیاستدانوں کی ظالموں کا ساتھ دینے پر مذمت کی۔ انھوں نے کہا کہ وہ ایسے عناصر کو معاف نہیں کریں گے اور جلد تحریک چلائیں گے۔