مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 دسمبر2018ء) نواحی علاقہ خان گڑھ میں کرنٹ لگنے سے غریب مزدور کا قیمتی بیل ہلاک ہو گیا۔ مزدور کا کہنا ہے کہ بجلی کے پول کے ارد گرد کرنٹ ہونے کی اطلاع مقامی واپڈا اہلکار کوکئی مرتبہ دی گئی مگر اس پر توجہ نہ دی گئی جس کی وجہ سے اس کابیل ہلاک ہو گیا۔پول کے اردگرد کرنٹ ہونے سے علاقہ کے لوگوں میں بھی خوف پایا جاتا ہے ۔ غریب مزدور کا کہنا ہے کہ اس کی روزی روٹی کا وسیلہ بیل گاڑی تھی اور اب اس کا روزگار ختم ہوگیا ہے اس نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے نقصان کا ازالہ کیا جائے اور فوری طور پر متعلقہ پول میں کرنٹ کا خاتمہ کیا جائے۔