Categories: NewsUrdu News

حکومت کا مقصدچھوٹے کاشتکاروں کو مضبوط اور خوشحال بنانا ہے،صوبائی وزیر برائے زراعت

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 جنوری2019ء) پی ٹی آئی کی حکومت کا مقصد صرف غریب عوام بالخصوص چھوٹے کاشتکاروں کو خوشحال بنانا ہے، چھوٹے کاشتکاروں کو ان کے پاؤ ں پر کھڑا کرنا ہے، ان کے مسائل حل کرنا ہے اور پاکستان کو خوشحال زرعی ملک بنانے میں کاشتکاروں کی رہنمائی کرنا ہے، یہ بات صوبائی وزیر برائے زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے تحصیل جتوئی میں سورج مکھی کی فصل کی افادیت پر منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں حکومت کے 100روزہ پلان کے تحت عوام کیلئے پالیسیاں بنائی ہیں، شعبہ زراعت کی ترقی کیلئے کام کیا، انہوں نے کہا کہ شعبہ زراعت سے عوام کو فائدہ پہنچایاجائے گا، کسانوں کے مسائل کو حل کیا جائے گا، ہم نے پالیسی بنائی کہ سورج مکھی اور کینولے کی فصل کو کاشت کو بڑھایا جائے تاکہ کھانے کے تیل کی درآمدت کیلئے جو 300ارب روپے خرچ کئے جاتے ہیں ان کو بچایا جائے، جس کیلئے حکومت سورج مکھی کی فصل کاشت کرنے والے کاشتکاروں کو 5ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی فراہم کرے گی ، اس کے علاوہ کھاد پر بھی سبسڈی دی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ آئندہ سال اس میں مزید اضافہ کیا جائے گا،تاکہ چھوٹے کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو، انہوں نے کہا کہ غیر معیاری کھاد، غیر معیار بیج او ر غیر معیاری زرعی ادویات بنانے والوں کے خلاف ہماری جنگ ہے ، ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ہم نے چھوٹے کاشتکاروں کو مضبوط اور خوشحال بنانا ہے ، انہوں نے کہا کہ گنے کے کاشتکار ثابت قدم رہیں اور کسی مڈل مین کو اپنی فصل نہ دیں ہم شوگر ملوں سے ان کو 180روپے فی من کے حساب سے گنے کی قیمت لے کردیں گے، انہوں نے کہا کہ تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنر اور ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر اس کے ضامن ہیں کہ کاشتکاروں کو ان کا پورا معاوضہ لے کر دیں اور غیر ضروری کٹوتیوں سے روکیں، انہوں نے کہا کہ دفعہ 144کے تحت مڈل میں کے کردار کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ شعبہ زراعت کی ترقی کیلئے کاشتکاروں کو تمام سہولیات فراہم کریں گے ، جدید مشینری اور جدید ٹیکنالوجی فراہم کریں گے ، قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب کی مشیر برائے خوراک خرم سہیل لغاری نے کہا کہ کاشتکاروں کو جدید سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کی آگاہی اور جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کیلئے ہر فصل پر سیمینار منعقد کرائے جائیں گے، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل زراعت سید ظفریاب حیدر نے بتایا کہ ضلع لیہ اور ضلع مظفرگڑھ سورج مکھی کی فصل کے لحاظ سے بڑے ذرخیز علاقے ہیں، حکومت پنجاب سورج مکھی کی فصل کی خریداری یقینی بنائے گی، انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر میں گندم کی کاشت کا ہدف مکمل ہو چکا ہے ، پنجاب بھر میں امسال ایک کروڑ60لاکھ ایکڑ زمیں پر گندم کاشت کی گئی ہے، ڈائریکٹر زراعت محمد آفتاب نے بتایا کہ سورج مکھی کی کاشت سے ملکی معیشت کو بھی فائدہ ہوگا، ملکی سطح پر صرف 12فیصد خوردنی تیل حاصل کیا جاتا ہے 88فیصد درآمد کیا جاتا ہے جس پر 300ارب روپے خرچ ہوتا ہے، سیمینار سے آئی سی آئی کے نمائندہ ساجد محمود، عبدالوہاب،زرعی ماہر ڈاکٹر جاویدنے بھی خطاب کیا اور سورج مکھی کی فصل کی کاشت کے فوائد، پیداور، زمین کی تیاری، کھاد بیج کے استعمال اور بیماریوں سے متعلق مفید معلومات فراہم کیں، سیمینار میں وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے زراعت عبدالحئی خان دستی ، ڈائریکٹر زراعت عابد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد اشرف قریشی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت شوکت علی عابد سمیت علاقے کی کاشتکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago