حکومت پنجاب کی ہدایت پر مظفرگڑھ کے مختلف علاقوں میں کھاد کے سیل پوائنٹ بنا دیا گئے،ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 07 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر مظفرگڑھ کے مختلف علاقوں میں شاہ جمال اور اس کے گردونواح میں کھاد کی سیل پوائنٹ بنا دیا گئے ،اب تمام کاشتکاروں کو کھاد 1850 روپے میں فی بوری دستیاب ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ جمال سیل پوائنٹ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی دکاندار حکومتی ریٹ سے ہٹ کر کھاد فروخت کرے گا تواس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ریٹ کی خلاف ورزی کرنے والے ڈیلر بارے عوام فوری طور پر محکمہ زراعت اور مجھے آگاہ کریں تاکہ ہم ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت عبدالرزاق ،زراعت انسپکٹر شاہ جمال مدثر رحمن