News

حکومت پنجاب کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور شعبہ زراعت کی ترقی کیلئے ترجیح بنیادوں پر عملی اقدامات کررہی ہے ،سردار عبدالحئی خان دستی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 30 اکتوبر2021ء) صوبائی مشیر برائے زراعت سردار عبدالحئی خان دستی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صوبہ بھر کے کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور شعبہ زراعت کی ترقی کیلئے ترجیح بنیادوں پر عملی اقدامات کررہی ہے ،کسان کارڈ کا اجراء، فصلات کی کاشت پر سبسڈی، کھاد، بیج، زرعی ادویات اور زرعی مشینری پر سبسڈی کی فراہمی حکومت پنجاب کا شعبہ زراعت میں انقلابی اقدام ہے ۔

یہ بات انہوں نے محکمہ واٹر منیجمنٹ کے زیر اہتمام کاشتکاروں کو لیزر لینڈ لیولر پر سبسڈی فراہم کرنے کیلئے قرعہ اندازی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کا نمائندہ جنرل اسسٹنٹ ریونیو شعیب خان بوسن، ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ ڈ ی جی خان حافظ محمد خالد، ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ مظفرگڑھ رشید احمد خان چنگوانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ سید صفدر حسین شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ کوٹ ادو اعجاز احمد گرمانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ محمد ابو زر، واٹر منیجمنٹ آفیسر ملک محمد سلیم بھی موجود تھے۔

صوبائی مشیر نے کہا کہ کاشتکار حضرات فصلوں کی کاشت کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کریں تاکہ فی ایکٹر پیداوار میں اضافہ ہو جس سے نہ صرف کسان خوشحال ہوگا بلکہ ملکی معیشت بھی مضبود ہوگی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ رشید احمد خان چنگوانی نے بتایا کہ ضلع مظفرگڑھ میں قرعہ اندازی کے ذریعے 90کاشتکاروں کو لیزر لینڈ لیولر کی خریداری پر2لاکھ 50ہزار کی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ 

جس کیلئے 213کاشتکاروں کی طرف سے درخواستیں جمع کرائی گئی تھیں۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ قرعہ اندازی کے ذریعے تحصیل مظفرگڑھ کے 26، تحصیل کوٹ ادو کے 38، تحصیل علی پور کے 15جبکہ تحصیل جتوئی کے 11کاشتکاروں کو قرعہ اندازی کے ذریعے سبسڈی فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر کاشتکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago