مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 فروری2020ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شیخ محمد یوسف الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے کپاس کی گلابی سنڈی کے خاتمہ کے لئے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا ہے جس کے تحت جننگ فیکٹریوں، گھروں اور کھیتوں میں کپاس کے ٹینڈوں کی موجودگی خلاف قانون ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کے ٹینڈوں اور چھڑیوں کو گھروں اور کھلے کھیتوں میں ذخیرہ نہ کیا جائے۔یہ بات انہوں نے محکمہ زراعت کے افسران کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ کپاس پاکستان کی سب سے اہم فصل ہے اسکو ہر صورت میں کیڑوں سے بچانا ہے۔کاشتکاروں میں آگاہی کے سلسلے میں ضلع بھر میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر شوکت علی عابد اسسٹنٹ ڈائریکٹر مظفر گڑھ، طاہر بھٹی تحصیل جتوئی، ذراعت افسر محمّد طلحہ شیخ، عبدالرزاق سمیت ضلع بھر کے افسران نے شرکت کی۔