حکومت پنجاب نےصوبہ بھر میں زمینی ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کو او لین ترجیح دی ہوئی ہے،وزیر مال پنجاب نواب زادہ منصور احمد خان

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 اگست2022ء) وزیر مال پنجاب نواب زادہ منصور احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں زمینی ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کو او لین ترجیح دی ہوئی ہے،ماضی میں پٹواری کلچر کے خاتمہ کیلئے کسی بھی قسم کے اقدامات عمل میں نہ لائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بنک کے تعاون سے اس منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا تھا۔

حکومت پنجاب نے تیزی سے عملی اقدامات کرتے ہوئے ڈیڑھ سو سال پرانے فرسودہ پٹوارکلچر کو ہمیشہ کے لئے دفن کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں اراضی کو مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈکر کے تاریخ رقم کی گئی ہے۔صوبہ بھر کے 36اضلاع کی تمام تحصیلوں میں اغلاط سے مبرا زمینوں کے ریکارڈ کی نقول فراہم کی جا رہی ہے۔پنجاب بھر کی143تحصیلوں کے ا راضی ریکارڈ سنٹرزمیں کمپیو ٹرائزڈ فرد کا اجراء جاری ہے۔

پنجاب بھر کی تحصیلوں کے ا راضی ریکارڈکو سکین کر کے تمام ریکارڈ سنٹرز میں محفوظ کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبہ کے مواضعات کا ریکارڈ نو ٹیفائڈ کر دیا ہو چکا ہے۔تمام اراضی سنٹرز سے فردات کا اجراء اور انتقالات کا با آسانی جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان تمام اراضی سنٹرز سے ماہانہ لاکھوں روپے کا ریونیو حکومت کے خزانہ میں جمع ہو رہا ہے۔ہر مالک اراضی کو30منٹ سے بھی کم عرصہ میں فردات کا اجراء انتہائی معمولی فیس پر اورانتقالات کا اندراج و تصدیق کا عمل جاری ہے۔تمام اراضی سنٹرز میں VIP کلچر کا خاتمہ کر کے ٹوکن سسٹم کو لاگو کیا گیا ہے۔