مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 جولائی2020ء) صوبائی پارلیمانی سیکریٹری لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن اور تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سردار عون حمید ڈوگر نے کہا ھے کہ حکومت پنجاب اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہے معاشرے میں اساتزہ کے کلیدی کردار سے ھی ترقی کا عمل ممکن ھے پنجاب حکومت اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اور عملی اقدامات اٹھا رھی ھے۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار مظفرگڑھ کے نواھی علاقہ مہرپور میں 3 مراکز مہرپور،شاہ گڑھ اور مونڈکا میں ٹیچرز یونین کی تنظیم سازی مکمل ھونے پر نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ھوئے کیا۔ انھوں نے نومنتخب عہدیداروں ملک کاشف ریاض،جمیل احمد،محمد عمران،مرید حسین کھوسہ،عابد قاضی،مہر ارشد سیال،شہزاد بلوچ،ناصر عباس اور فضل حسین کو مبارکباد دیتے ھوئے کہا کہ ٹیچرز یونین اساتذہ کی نمائندہ جماعت ھے اور اساتذہ کے مسائل کے حل کیلیے وہ یونین سے مکمل رابطے میں رھیں گے اور ٹیچرز کے مسائل کے حل کیلئے ھر ممکن کوشش کریں گے۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شاھد سیال نے تقریب سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ نومنتخب ٹیچرز یونین نوجوان اساتذہ پر مشتمل ھے جو نہ صرف اساتزہ کے مسائل کو سمجھتے ھیں بلکہ ان کو حل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ھیں ۔
Next Post