مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 اپریل2019ء) سردار عبدالحئی دستی نے کہا حکومت عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ غذائیت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس سے قبل ہفتہ غذائیت کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ضیاء الحسن سی ای او ہیلتھ نے کہا ابتدائی ایک ہزار دن میں مناسب دیکھ بھال کے ذریعے بچوں کو ذہنی اور جسمانی نشوونما میں کمی سے بچا جا سکتا ہے انہوں نے بچوں کی زندگی میں ابتدائی ایک ہزار دن کی بہت اہمیت ہے کیونکہ اس دوران بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما میں بہت تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔