مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 دسمبر2018ء) حلقہ این اے 184 مظفرگڑھ کے سینئر سیاسی رہنماء رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کی قیمت میں اضافے کر نے کے بجائے کم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے، جبکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں اپنی شاہ خرچیوں اور غیر ترقیاتی اخراجات کو کم کرنے کی بجائے اضافی بوجھ ہر ماہ صارفین کے کاندہوں پر منتقل کر رہی ہیں اور لوٹ مار میں مصروف ہیں جو قابل مذمت ہے۔حکومت اس حوالے سے اقدامات کے بجائے شہریوں اور صارفین سے بجلی کی کمپنیوں کی لوٹ مار میں برابر کی شریک بن رہی ہے جس سے عام شہری سخت مضطرب اور معترض ہے اور حکومتی کارکردگی سے بھی انتہائی طور پر مایوس ہے، موسم سرما میں ہزاروں روپے کے بجلی کے بل خسارے پورے کرنے کے لئے ارسال کئے جا رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، حکومت اور اعلی عدلیہ اس لوٹ مار اور واپڈا گردی کا نوٹس لیں۔