مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں کی زیر صدارت ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر ریسکیو1122 کے مختلف شعبوں کے افسران نے سیلاب سے متعلق اپنے پلانز کو حتمی شکل دیتے ہوئے ان پر بریفننگ دی۔