جہیز کے خلاف ملک گیر مہم جوئی اور آگہی کی ضرورت ہے،سماجی راہنماء رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 جنوری2019ء) ملک میں جہیز خوری معاشرتی اور سماجی برائی کا روپ دھار چکی ہے جس کے خلاف ملک گیر مہم جوئی اور آگہی کی اشد ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 184 مظفرگڑھ کے سینئر سیاسی و سماجی رہنما رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے کمیونٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن خان گڑھ کے زیر اہتمام وکیل ہائر سکینڈری سکول خان گڑھ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ سود خوری اور رشوت خوری کی طرح اب جس طرح جہیز کی لسٹ دی جانے لگی ہے یہ جہیز خوری بن چکی ہے جس کے لئے موثر قانون سازی کرنا ہوگی اور اراکین پارلیمنٹ اپنا کردار ادا کریں۔تقریب سے سماجی رہنما محمد بلال خان، قانون دان رانا واجد علی ایڈووکیٹ، قاضی سرفراز حسین ،کونسلر مہر راشد نصیر سیال ،مہر شاکر سیال ،شاہد حسین خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔